مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشیکیان نے سڑکوں اور شہری ترقی کے وزیر اور روس میں ایران کے سفیر کے ساتھ ملاقات میں استارا سے رشت تک شمال جنوب ریلوے کوریڈور کی تعمیر میں تیزی لانے پر تاکید کرتے ہوئے تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا۔
ملاقات میں استارا سے رشت تک شمال جنوب ریل کوریڈور اور پارس آباد تا بندر عباس ریلوے لائن کی تعمیر سے متعلق تازہ ترین اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس میٹنگ میں سڑکوں اور شہری ترقی کی وزیر فرزانہ صادق نے اس منصوبے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی رکاوٹ زمین کے حصول میں وسائل کی محدودیت ہے جس پر صدر نے اس شعبے میں مدد کرنے کا حکم جاری کیا۔
ملاقات میں روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے بھی اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے روسیوں کی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے جنوب سے مال برداری کے راستوں کو مزید تیزی سے آگے بڑھانے کی خواہش پر زور دیا۔
انہوں نے روسیوں کی جانب سے پارس آباد سے بندر عباس تک ایلگ ریلوے ٹریک کی خواہش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رشت-استارا ریلوے کے علاوہ، روسی پارس آباد سے بندر عباس تک روسی اسٹینڈرڈ گیج کے ساتھ ریلوے ٹریک قائم کرنے کے لئے تیار ہیں۔
اس ملاقات میں صدر نے دونوں ریلوے لائنوں کی تعمیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ شمال سے جنوب تک ریلوے لائنوں کی توسیع عوام اور ملکی معیشت کے فائدے میں ہے اور ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روس کی ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ، یہ دونوں لائنیں ہماری اپنی معیاری لائن کے مشترکہ نفاذ کے ساتھ ملک کے لئے خدمات اور مواقع کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ